وفاقی وزیر غلام مرتضی خان جتوئی سے بیلا روس کے سفیر اندری جی اےرمولاوچ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہاہے کہ پاکستا ن اور بےلا روس کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا ااور بالخصوص معیشت ،تجارت و کامرس ،سرمایہ کاری اور دیگر باہمی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی نے کہاہے کہ پاکستا ن اور بےلا روس کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا ااور بالخصوص معیشت ،تجارت و کامرس ،سرمایہ کاری اور دیگر باہمی کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو پاکستان مےں بیلا روس کے سفیر اندری جی اےرمولاوچ سے ملاقات کے دوران کہی ۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے 29 مئی 2015 ء کو دونوں ممالک کے مابین ایک ایم اویو پر دستخط ہوئے تھے اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے ایک مشترکہ گروپ بھی تشکیل دیا گیا تھا ۔اس گروپ کا پہلا اجلاس 12 اپریل2016 ءکو منسک بیلا روس میں منعقد ہوا تھا جس میں ایک پروٹوکول پر دستخط کیے گئے تھے ۔دونوں ممالک میں آٹو میٹو صنعت ،زرعی مشینری ،کیمیکلز ،گھریلو استعمال کی اشیاءخوراک او ر ٹیکسٹائل صنعت ،آلات ِ جراحی اور کھیلوں کے سامان کی تیاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضا مندی ظاہر کی۔

Leave a Reply