اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر بھی اپوزیشن کو گھبراہٹ ہو رہی ہے، ہم ریلی نکالتے ہیں، لوگ محبت کا اظہار کر رہے ہیں تو اس سے اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے، نواز شریف کو اپنا معاملہ عوام کے پاس لے جانے کا پورا حق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے منطق اور …
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا ایوان بالا میں پانامہ پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر بھی اپوزیشن کو گھبراہٹ ہو رہی ہے، ہم ریلی نکالتے ہیں، لوگ محبت کا اظہار کر رہے ہیں تو اس سے اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے، نواز شریف کو اپنا معاملہ عوام کے پاس لے جانے کا پورا حق ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے منطق اور حقائق کی بنیاد پر اختلاف کیا جا سکتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے اگر تنخواہ نہیں لی تو وہ ان کے اثاثوں کا حصہ کیسے بن سکتی ہے۔بدھ کو ایوان بالا میں پانامہ پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال اور مستقبل میں پارلیمنٹ کے کردار سمیت بلا تفریق احتساب اور نئے احتسابی عمل کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ احتساب کے قانون کے حوالے سے ایک متفقہ قرارداد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کرائی گئی ہے جس کے بعد ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی، اس کو قومی احتساب کمیٹی کا نام دیا گیا ہے، اس کی 54 شقیں ہیں، بہت جلد تمام معاملات پر اتفاق ہو جائے گا تاہم کچھ پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ سندھ میں بھی ایک بل منظور کیا گیا جو مسترد ہو گیا۔ ہم سمجھوتے کے قریب تھے کہ بلا امتیاز احتساب ہو لیکن سندھ کے سوا باقی ملک میں احتساب بلا امتیاز ہو، یہ کیسے ہوگا۔








