اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے یورپین یونین کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔یورپین یونین کی طرف سے وفد کی صدارت مس جین لیمبرٹ نے کی۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکومت گواہان اور عدلیہ کی حفاظت یقینی بنانے …
وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی یورپی یونین کے 7 رکنی وفدسے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے یورپین یونین کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔یورپین یونین کی طرف سے وفد کی صدارت مس جین لیمبرٹ نے کی۔وفاقی وزیر فروغ نسیم نے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ پاکستانی حکومت گواہان اور عدلیہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔سزائے موت کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان میں سزائے موت کو ختم نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستان میں سزائے موت کا اطلاق انتہائی خطرناک جرائم پر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آرمی پبلک سکول جیسا واقعہ اورخطرناک جنسی درندگی کے ذریعے پیش آنے والے زینب کیس اوربچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانےکے واقعات سے معاشرے میں اشتعال بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت مستند این جی اوز کی حمایت کرتی ہے








