وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے بیان کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ڈاکٹر ہیں اور آئی ٹی کے ماہر نہیں بلکہ وہ آئی ٹی کے بھی ایکسپرٹ ہیں اور نہ ہی وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے درمیان کوئی فاصلہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی اسمبلی کی مجالس قائمہ کی تشکیل کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔