اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔70 سالہ پرانا سسٹم ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ کے پی کے پولیس کی طرح پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی …
وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔70 سالہ پرانا سسٹم ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔ کے پی کے پولیس کی طرح پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن 70 سالوں میں لوٹ کھسوٹ پر لگی رہی، سسٹم کو بھی بہتر کرتی، تنقید برائے تنقید سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی بنائی گئی جس کو تین دنوں میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنی ہے۔ ہمیں رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ساہیوال واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس میں اصلاحات لائی ہیں، اس طرح پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔ پنجاب پولیس کو مثالی پولیس فورس بنائیں گے۔ ملک کے 70 سالہ پرانے سسٹم کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، اس حوالے سے وقت درکار ہے۔







