اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے معروف صنعتکار طارق رفیع (ستارہ امتیاز)نے جمعے کو ملاقات کی جس دوران ملکی معاشی منظرنامے، سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع اور نجی شعبے کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے …
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے صنعتکار طارق رفیع کی ملاقات،ملکی معاشی منظرنامے، سرمایہ کاری کے مواقع اور نجی شعبے کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے معروف صنعتکار طارق رفیع (ستارہ امتیاز)نے جمعے کو ملاقات کی جس دوران ملکی معاشی منظرنامے، سرمایہ کاری کے موجودہ مواقع اور نجی شعبے کے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرمایہ کاری بورڈ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں نجی شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر (بی ایف سی)اور آسان کاروبار ایکٹ کو سرمایہ کاری کے ماحول میں نمایاں بہتری کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ ریگولیٹری اصلاحات سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔
قیصر احمد شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اور محفوظ مقام کے طور پر ابھر رہا ہے ، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صنعتکار طارق رفیع نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ اصلاحاتی اقدامات سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال اور ملک میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔








