اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے چین کی ایروسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چیئرمین لو جنہائی کر رہے تھے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 5 سے 10 ارب ڈالر کے ممکنہ سرمایہ کاری …
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سے چین کی ایروسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے چین کی ایروسپیس ڈویلپمنٹ انڈسٹری انویسٹمنٹ گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت چیئرمین لو جنہائی کر رہے تھے۔
ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ وفد نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں 5 سے 10 ارب ڈالر کے ممکنہ سرمایہ کاری منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی، جن میں آئی ٹی، الیکٹرک گاڑیاں، ڈرونز اور صنعتی ترقی شامل ہیں۔
ملاقات میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کی صلاحیت ، ہائی ٹیک اور صنعتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔








