اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) صلاح الدین ترمذی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز، راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیربرائے وزارت انسداد منشیات کاعہدہ سنبھالنے کے بعد کایہ پہلا دورہ تھا۔ سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری)بھی وفاقی وزیر کے …
وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کا اے این ایف کے منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کادورہ
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) صلاح الدین ترمذی نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر انتظام منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز، راولپنڈی کا دورہ کیا۔وفاقی وزیربرائے وزارت انسداد منشیات کاعہدہ سنبھالنے کے بعد کایہ پہلا دورہ تھا۔ سیکرٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف مسرت نواز ملک ہلال امتیاز (ملٹری)بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔ان کی آمد پراے این ایف ریجنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی کے فورس کمانڈربریگیڈیئر حماد ڈوگر نے ان کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرکو اے این ایف کے بحالی مرکز ، منشیات کی مانگ کم کرنے کے لئے عوامی آگاہی مہم اورملکی سطح پر عوامی اشتراک سے کی جانے والی سرگرمیوںکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ کم وسائل کے باوجود یہ مراکز منشیات کے عادی افراد کا مفت علاج کر رہے ہیں۔








