وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم طارق فاروق کی ملاقات

وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم طارق فاروق کی ملاقات مسئلہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ …

وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم طارق فاروق کی ملاقات مسئلہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے آزاد کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت آزاد کشمیر اور پاکستان کے سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور بہادر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی جدجہد اور شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں نیا جوش و جذبہ پیدا کر دیا ہے اور کشمیر کا بچہ بچہ برہان مظفر وانی کے فلسفہ حیات سے متاثر ہو کر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف مسئلہ کشمیر سے متعلق بڑا واضح موقف رکھتے ہیں اور انہوں نے متعدد مواقع پر اس امر کا واضح اظہار کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑئے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب کیا جا رہا ہے تا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم رکوانے کےلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply