وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکنے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ توہین آمیز مواد پر مبنی پیجز کی اطلاع وزارت کی طرف سے قائم فیس بک اکاﺅنٹ اور ای میل ایڈریس پر دیں جبکہ وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد روکنے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ توہین آمیز مواد پر مبنی پیجز کی اطلاع وزارت کی طرف سے قائم فیس بک اکاﺅنٹ اور ای میل ایڈریس پر دیں جبکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد کا مقصد دنیا کے امن کو تباہ کرنا ہے۔ ایسی سازشیں کرنے والے پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس مسئلہ کے سدباب کے لئے عالمی سطح پر قانون سازی ہونی چاہئے۔ وزارت مذہبی امور میں 30 افراد پر مبنی سیل قائم ہے جو توہین آمیز مواد روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ کے ہمراہ وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور محسن کائنات کی امت ہیں، یہ ہم سب کے لئے سب سے بڑا انعام ہے۔ اس کے مقابلے میں دنیا کی کوئی نعمت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ اﷲ رب العالمین ہے اور اپنے حبیب کو رحمت العالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔ اس لئے ہم سب کا ایمان ہے کہ رسول اﷲ کی توقیر ہی انسانیت کی معراج ہے۔ دنیا کے امن کے دشمن وقتاً فوقتاً مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کر کے نفاق پیدا کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ دین اﷲ کے نبی نے اپنے عمل اور پیار و محبت سے پھیلایا۔ اﷲ جس کی عزت و ناموس کی قسمیں کھاتا ہے، ایس ہستی کے خلاف توہین آمیز رویہ انسانیت کے برعکس ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک ہم اپنے ماں باپ اور ہر چیز سے بڑھ کر آپ سے محبت نہیں کریں گے۔ ایمان کی کسوٹی عشق رسول ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply