اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017ءکا اعلان کردیا گیا، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 17 اپریل سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی، قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی، سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، شمالی ریجن پنجاب …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا حج پالیسی 2017ء کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) حج پالیسی 2017ءکا اعلان کردیا گیا، اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 17 اپریل سے 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی، قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہوگی، سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، شمالی ریجن پنجاب اور خیبر پختونخوا سے حج اخراجات 2 لاکھ 80 ہزار روپے، جنوبی ریجن کراچی، کوئٹہ اور سکھر سے حج پر اخراجات 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہونگے۔ حج پالیسی 2017ءکا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بدھ کو وزارت مذہبی امور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے حج کوٹے میں 20 فیصد کٹ لگایا گیا تھا جو بحال ہوگیا ہے، اب ایک لاکھ 79 ہزار 210 لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ حج اخراجات میں قربانی کے 13 ہزار 50 روپے شامل نہیں ہونگے، صوبائی اسمبلیوں اور عام شہریوں کے مطالبے پر سرکاری سکیم کے تحت 60 فیصد جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 40 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 17 اپریل سے لیکر 26 اپریل تک وصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی، سرکاری حج سکیم میں مکمل طور پر شفافیت کو قائم رکھا جائے گا اور مفت حج نہیں کرایا جائے گا۔








