وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس سال بھی حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر جانے …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حجاج کرام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس سال بھی حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر جانے والے شمالی علاقے کے زائرین سے 280,000 روپے لیے جائیں گے جبکہ جنوبی علاقے کے حجاج کرام سے 270,000 روپے وصول کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ڈیمانڈ پر حکومتی حج کوٹے کی شرح کو بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کل 179,210 پاکستانی مقدس مذہبی فریضہ ادا کریں گے جن میں سے 67 فیصد سرکاری سکیم کے تحت جبکہ باقی 33 فیصد نجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حج 2018ءکے لیے80 سال سے زائد عمر پاکستانیوں کے لیے بھی 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے لیکن اگر یہ درخواستیں 10 ہزار سے زائد ہو گئیں تو پھر خفیہ رائے شماری سے خوش نصیبوں کا انتخاب کیاجائے گا جبکہ وہ درخواست دہندگان جو گزشتہ 3 سال سے حج پر جانے میں ناکام رہے ہیں انہیں عام رائے کے ذریعے منتخب کیا جائے گا۔

مزید خبریں