راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں میں شاندار حج انتظامات کی بدولت رواں برس سرکاری کوٹہ کے تحت حج درخواستوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، سرکاری سکیم کے تحت حج دوہزار اٹھارہ کیلئے تین لاکھ پچھتر ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، رواں برس ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں میں شاندار حج انتظامات کی بدولت رواں برس سرکاری کوٹہ کے تحت حج درخواستوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، سرکاری سکیم کے تحت حج دوہزار اٹھارہ کیلئے تین لاکھ پچھتر ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، رواں برس ایک لاکھ بیس ہزار عازمین سرکاری سکیم کے تحت حجاز مقدس جائینگے، حج اہم فریضہ ہے ، ذاتی مفاد کے لیے نہیں لڑنا چاہیئے، حکومت نے پالیسی بنائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ میں جامعہ مسجد فاطمة الزہرا کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ایک سوال کے جواب میں صحافیوں کو بتایاکہ 65 ہزار کا کوٹہ نجی شعبے کو دیں گے تاکہ وہ بھی عازمین کو حج پر بھجوا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری صاف شفاف پالیسی ہے،جلد سپریم کورٹ سے فیصلہ آجائے گا،حج کی پالیسی اچھی بنائی گئی ہے ،امام مساجد کے لیے صرف معمولی اعزازیہ مقرر کرنا کوئی کارنامہ نہیں بلکہ ہم امام مساجد کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں۔








