وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری کی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا خبیر آزاد کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پیر کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا خبیر آزاد کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی ۔ چوہدری پرویز الہی نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت تسلی بخش …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پیر کو لاہور میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا خبیر آزاد کے ہمراہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔ انہوں نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی ۔ چوہدری پرویز الہی نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت تسلی بخش ہے ۔ اس موقع پر بعض دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔