اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے شیعہ ڈیموکریٹک الائنس پاکستان کے صدر علامہ طالب جوہری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے شیعہ ڈیموکریٹک الائنس پاکستان کے صدر علامہ طالب جوہری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا ہے۔ دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے، اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔









