وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان سے اقوام متحدہ کی ایشیاءاور بحرالکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صنعتی ممالک کو استعداد سازی کے سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی ایشیاءاور بحرالکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کے یہاں ان کے …

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ صنعتی ممالک کو استعداد سازی کے سلسلہ میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں اقوام متحدہ کی ایشیاءاور بحرالکاہل بارے علاقائی ڈائریکٹر ڈیچن تسرینگ سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کے یہاں ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی جس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سے کئی خطرات درپیش ہیں، ان گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ عالمی حدت ہے جوکہ برف پگھلنے کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ صنعتی دنیا کو ان تمام ترقی پذیر ممالک کی استعداد سازی کے سلسلہ میں بھرپور مدد کرنی چاہئے جوکہ صنعتی سرگرمیوں کی قیمت چکا رہے ہیں اور ہمیں ترقی پذیر ممالک سے اس ضمن میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھانی چاہئے۔ ڈیچن تسرینگ نے بتایا کہ اوبامادور میں شروع کی گئی گلوبل اسیسمنٹ فیسلیٹی کے تحت بہت زیادہ فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کو کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں دسمبر کے آغاز میں ہونے والی اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جس میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر غور کیا جائے گا جس کا تعلق پائیدار ترقی کے اہداف سے ہے۔

Leave a Reply