وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ سے پاکستان بینکنگ اینڈ انشورنس ایمپلائز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بینکنگ اینڈ انشورنس ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران کے ایک وفد نے چیف آرگنائزر ملک محمد حسین کی سربراہی میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی بینکوں کے ورک مین ملازمین کو سالہا سال سے درپیش مسائل کی ایک یادداشت پیش کی تاکہ وہ ان …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) پاکستان بینکنگ اینڈ انشورنس ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران کے ایک وفد نے چیف آرگنائزر ملک محمد حسین کی سربراہی میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی بینکوں کے ورک مین ملازمین کو سالہا سال سے درپیش مسائل کی ایک یادداشت پیش کی تاکہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وزارتوں کے ذریعے حل کروا سکیں۔ وفد میںزیڈ ٹی بی ایل کے ملک محمد اسماعیل ، اے بی ایل کے محمد اجمل خان ، ایس ایم ای بینک کے لیاقت حسین ، بی او پی کے چوہدری محمد فاروق ، محمد اختر خان اور شوکت علی بھٹی بھی شامل تھے۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply