اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی حکومت ان واقعات کی تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کا کڑا احتساب کرتے ہوئے مظالم کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ اقوام متحدہ اور …
وفاقی وزیر ممتاز احمد تارڑ کا روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کی حکومت ان واقعات کی تحقیقات کرے اور ملوث عناصر کا کڑا احتساب کرتے ہوئے مظالم کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ اقوام متحدہ اور یو این ایچ سی آر پسے ہوئے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی مجرمانہ نسل کشی روکنے کیلئے میانمار کی حکومت پر زور ڈالے اور اس بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ پر گہری تشویش ہے۔ ہمارے عوام میں روہنگیا مسلمانوں سے سلوک پر غم و غصہ پایا جاتا ہے، مسلمان بھائیوں کی مشکلات سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی بنیادی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس فوری نوعیت کے انسانی معاملہ پر انسانیت کو خاموش نہیں رہنا چاہئے۔








