وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال کا ”داخلی سلامتی، امن اور پائیدار ترقی“ کے عنوان سے قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جب ملک میں امن و امان ہو تو تب ترقی ہوگی، پاکستان کی شرح نمو گذشتہ دور حکومت کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پاکستان نے جرائم کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی، حکومت کی بہتر …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جب ملک میں امن و امان ہو تو تب ترقی ہوگی، پاکستان کی شرح نمو گذشتہ دور حکومت کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے، نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے پاکستان نے جرائم کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کی، حکومت کی بہتر منصوبہ بندی اور اقدامات سے پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سی پیک سے خطہ کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، امن اور ترقی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دنیا کو پرامن بنانا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں ”داخلی سلامتی، امن اور پائیدار ترقی“ کے عنوان سے قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں