وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول بارے مقامی حکومتوں کی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، 2025 ءتک پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت اور ایشیئن ٹائیگر بنا نے کے لئے موجودہ حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے مقامی حکومتوں کو ہر ممکن اختیارات …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں مقامی حکومتوں کے نمائندوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، 2025 ءتک پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت اور ایشیئن ٹائیگر بنا نے کے لئے موجودہ حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے لئے مقامی حکومتوں کو ہر ممکن اختیارات منتقل کئے جارہے ہیں ۔ ان حیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے بارے میں مقامی حکومتوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 17 ویں صدی میں یورپ اور مغرب میں انقلاب ا ٓیا اور زراعت کے روایتی طریقوں کی جگہ مشین نے لے لی جبکہ 21ویں صدی میں صنعتی ترقی کے پرانے فارمولے ختم ہو گئے ہیں، زراعت اور مشین کی جگہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے لے لی۔انہوں نے کہاکہ علم سے محروم قومیں پیچھے جبکہ جدت اپنانے والی قومیں آگے بڑھ رہی ہیں۔

Leave a Reply