اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کے چیئرمین نے منگل کو پلاننگ کمےشن مےں ملاقات کی ،ملاقات مےں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ٹیکنالوجی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کے چیئرمین کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ بارے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کے چیئرمین نے منگل کو پلاننگ کمےشن مےں ملاقات کی ،ملاقات مےں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزےر نے کہاکہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ٹیکنالوجی کی رفتار زمینی حقائق پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے،یورپین اور ترقی پذیر ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، اس میں استحکام لانے کے لئے علم پر مبنی معیشت کو فروغ دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری کو نہایت ہی اہم سمجھتا ہے، اقتصادی راہداری خطے کے تین ارب عوام کو تجارتی روابط اور روزگار کے مشترکہ مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔








