وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘99.4 ارب روپے مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی‘ 93 ارب مالیت کے منصوبے ایکنیک کو منظوری کے لیے بھیجے گئے اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے99.4 ارب روپے مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری جبکہ 93 ارب مالیت کے منصوبے ایکنیک کو …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس‘99.4 ارب روپے مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی‘ 93 ارب مالیت کے منصوبے ایکنیک کو منظوری کے لیے بھیجے گئے
اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے99.4 ارب روپے مالیت کے 17 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری جبکہ 93 ارب مالیت کے منصوبے ایکنیک کو منظوری کیلئے بھیجے گئے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس پلاننگ کمیشن میںمنعقد ہوا۔ اجلاس مےں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 36 ارب کے گوادر نوابشاہ ایل این جیٹرمنل اور پائپ لائن پروجیکٹ، خانیوال سے رائیونڈ تک ریلوے کی پٹری کو دوگنا کرنے کیلئے 14 بلین اور پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ تک میٹرو بس سروس کا 16.8 ارب کا منصوبہ بھی ایکنیک کو منظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔ اجلاس میں 1.3 بلین لاگت کے وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں 46 ہسپتالوں کی منظوری بھی دے دی گئی۔ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 10.3 ارب مالیت کا ایک پوزیشن پیپر بھی منظور کر لیا گیا ساتھ ہی 7.9 بلین کے نو کانسیپٹ کلیئرنس تجاویز کو بھی کلیر کر دیا گیا۔









