وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنے ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی دہشت گردی کی زندہ مثال کلبھوشن دنیا کے سامنے ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام اپنے ملک کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی دہشت گردی کی زندہ مثال کلبھوشن دنیا کے سامنے ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر دوبارہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین مسلح افواج میں شمار ہوتی ہے، پاکستان کی قوم میڈیا اور اپوزیشن ملک کے تحفظ و دفاع کے لئے ایک پیج پر ہیں۔

Leave a Reply