اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق قبائلی علاقہ جات کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے‘ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان علاقوں کی ترقی کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے‘ 2004ءمیں عمران خان واحد پارلیمنٹرین تھے جنہوں نے وزیرستان آپریشن کے خلاف بات کی تھی‘ دنیا نے …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق قبائلی علاقہ جات کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے‘ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ان علاقوں کی ترقی کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے‘ 2004ءمیں عمران خان واحد پارلیمنٹرین تھے جنہوں نے وزیرستان آپریشن کے خلاف بات کی تھی‘ دنیا نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوتے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محسن داوڑ نے اپنی تقریر میں ان کے حوالے سے بات کی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ امتیاز وزیر این ڈی ایس کا اہلکار ہے جس نے طاہر داوڑ کی میت پاکستان کے حوالے سے کرنے سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ محسن داوڑ کو ان کی میت حوالے کریں گے۔ امتیاز وزیر کا ماضی میں محسن داوڑ سے تعلق رہا ہے جس کا محسن داوڑ نے آج ایوان میں اعتراف بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے محسن داوڑ کو پہلے بھی کہا تھا کہ آپ کا علاقہ وزیرستان اور میرا علاقہ سوات دہشتگردی سے متاثر ہوا ہے‘ میرا خاندان دہشتگردی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا۔ ہمیں اب اپنے علاقوں کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے آواز اٹھانا چاہیے۔ میں اپنے لوگوں کی آواز بنا اور سوات کو ترقی کی ایک مثال بنا دیا۔ مراد سعید نے کہا کہ جب قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے ہو رہے تھے تو اس وقت محسن داوڑ اور ان کے ساتھی ان حملوں کی حمایت کر رہے تھے۔









