اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ لوگ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے کیسز میں ملوث ہیں‘ پاکستان اور وفاق کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘ عمران خان نے اقوام متحدہ میں جاکر جس انداز میں اسلام‘ کشمیر ‘ فلسطین اور پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی …
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ یہ لوگ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے کیسز میں ملوث ہیں‘ پاکستان اور وفاق کے وجود کو کوئی خطرہ نہیں ہے‘ عمران خان نے اقوام متحدہ میں جاکر جس انداز میں اسلام‘ کشمیر ‘ فلسطین اور پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ 25 ہزار 973 قاسم خان سوری کے ووٹ ہیں‘ موصوف نے 65 ہزار جعلی ووٹوں کا الزام لگا کر غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر آرٹیکل چھ کے تحت کیس کی بات کر رہے ہیں، یہ وزیر خارجہ بھی تھے اور اقامہ بھی رکھتے تھے، ان کا کوئی شخص دھوبی بنا ہے کوئی مستری بنا ہے اور کوئی ویلڈر بھی بنا ہے، اس کا انہیں جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے بار بار فضل الرحمان کی بات کی ہے۔ موصوف نے بطور وزیر خارجہ نے امریکہ جاکر خود کو لبرل کہا اور عمران خان کو دین دار کہا، یہ امریکیوں کو خوش کرنے کے لئے اس سے آگے چلے گئے اور انہوں نے امریکہ میں بیٹھ کر امریکیوں کو پیشکش کی کہ وہ یہاں آجائیں۔ مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ روز بھی اپوزیشن نے ایجنڈے پر بات نہیں کی۔ سپیکر کی طرف سے جب انہیں بات کرنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے اپنے اپنے لیڈروں کے پروڈکشن آرڈرز اور بیماری کی بات کی۔ انہوں نے قانون سازی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کا عہدہ کسٹوڈین کا عہدہ ہے۔ 2014ءکے دھرنے کے وقت بھی ان کے تمام اجلاس اس وقت کے سپیکر کے گھر ہوتے تھے اور آج اگر سپیکر کسٹوڈین کا کردار ادا کرتے ہوئے سب کو آگے لے کر جارہا ہے تو اس کی ستائش ہونی چاہیے۔ مراد سعید نے کہا کہ جے یو آئی کے رکن نے جو بات کی ہے بحیثیت مسلمان کنٹینر پر انہوں نے جو تقاریر کی ہیں اس کا جواب بنتا ہے۔ نائن الیون کے بعد پاکستان پر جو دہشت گردی کے الزامات لگائے گئے اس کا انہوں نے جواب نہیں دیا۔ عمران خان نے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے سمیت عالم اسلام کا مقدمہ جس انداز میں لڑا ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔ سپیکر سچے عاشق رسول ہیں، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کہا کہ ناموس رسالت پر ہمارا سب کچھ قربان ہے۔ انہوں نے ان ایشوز پر بات کبھی نہیں کی۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام‘ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کی کھل کر بات کی۔ انہوں نے اپنے دور میں ناموس رسالت پر کبھی بات نہیں کی۔ یہ وہاں جاکر خود کو لبرل کہتے رہے اور یہاں مذہب کارڈ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وفاق دونوں سلامت رہیں گے۔ ان کی سیاست ختم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کے کیسز میں یہ ملوث ہیں، شوکت خانم وہ ادارہ ہے جہاں غریب کے بچے کا مفت علاج ہوتا ہے۔








