اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو اور تو کچھ نہیں، کم از کم تقریر ہی بدل لیں، ان کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ''جمہوریت'' کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ …
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بلاول کی تقریر پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی والے چیئرمین کے پاس کرنے کو اور تو کچھ نہیں، کم از کم تقریر ہی بدل لیں، ان کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے بلاول کی تقریر پر جاری جواب میں مراد سعید نے کہا کہ پرچی والے چیئرمین کے نزدیک جمہوریت کرپشن اور لوٹ مار کی آزادی کا نام ہے، پرچی والے چیئرمین وہ جمہوریت مانگ رہے ہیں جس میں ان کے والد کی لوٹ مار کا حساب نہ مانگا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری اور ان کے والد کی ”جمہوریت” نے عوام کو غربت، جہالت اور وسائل کی لوٹ مار دی۔ وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ بلاول وہ جمہوریت مانگتے ہیں جس میں سراج درانیوں اور شرجیل میمنوں کو وارداتوں کی آزادی ہو۔ مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے عوام حادثاتی چیئرمین کی ”جمہوریت” کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کبھی پیپلز پارٹی کا مقصد تھا نہ ہے اور نہ ہوگا، پرچی والے چیئرمین جانتے ہیں انتخابات شفاف ہوئے تو ایک یونین کونسل ہاتھ نہیں لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جان لیں انتخابات بھی شفاف ہوں گے اور سندھ بھی لٹیروں سے نجات حاصل کرے گا، مظلومیت کا کارڈ کام آئے گا نہ ہی جذبات کی سوداگری چلے گی۔ وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ والد اور پھوپھو سمیت جس نے بھی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کئے انکی جوابدہی ہوگی۔








