وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسسز مراد سعید کا وفاقی وزراءکے ہمراہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ای بلنگ،ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ 30 ستمبر سے شروع کر رہی ہے،گزشتہ دو سال کے دوران وزارت مواصلات کا ریونیو53سے103ارب روپے بڑھا ہے، روزگار کے مواقعوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنائی ہے، سیالکوٹ۔راولپنڈی،کراچی۔چمن۔کوئٹہ سمیت …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ای بلنگ،ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ 30 ستمبر سے شروع کر رہی ہے،گزشتہ دو سال کے دوران وزارت مواصلات کا ریونیو53سے103ارب روپے بڑھا ہے، روزگار کے مواقعوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنائی ہے، سیالکوٹ۔راولپنڈی،کراچی۔چمن۔کوئٹہ سمیت آٹھ منصوبوں پر کام ہورہا ہے،ہمارے دور میں شاہراہوں کے منصوبوں پر 48.2فیصد زیادہ کام ہوا ہے،محکمہ ڈاک میں متعدد نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں،وزارت مواصلات میں ہم نے سادگی مہم شروع کی جس سے ہمیں تقریبا750ملین روپے کی بچت ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی آئی ڈی میں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری، وفاقی برائے توانائی عمرایوب، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئر علی زیدی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق احتساب ،شفافیت،میرٹ اور خود انحصاری کیلئے کوشاں ہیں،وزارت مواصلات میں شفافیت کیلئے ای ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ای بلنگ،ای بڈنگ اور ای ٹینڈرنگ30ستمبر سے شروع کر رہے ہیں اس سے ہم ریونیو کو مانیٹر کرکے استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسر اقتدار آئی تو ہم نے اداروں میں سادگی مہم شروع کی، وزارت مواصلات میں بھی ہم نے سادگی مہم شروع کی جس سے وزارت مواصلات میں 750ملین روپے کی بچت کی گئی۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہم نے خود انحصاری کیلئے محاصل میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مواصلات میں آڈٹ کراکے احتساب کے عمل میں ہم نے12ارب56کروڑ روپے ریکور کئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ دو سا؛ل کے دوران ریونیو53سے103ارب روپے بڑھا ہے،اسی طرح ہمارے دور میں شاہراہوں کے منصوبوں پر 48.2فیصد زیادہ کام ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ روزگار کے مواقعوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیالکوٹ۔راولپنڈی،کراچی۔چمن۔کوئٹہ سمیت آٹھ منصوبوں پر کام ہورہا ہے ، سیالکوٹ پنڈی اور جہلم پر 46حلقوں سے موٹروے گزرے گی۔ مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ دور میں جس طرح پاکستان پوسٹل سروسز کو عوام نے چھوڑ دیا تھا تو ہم نے وزارت پوسٹل سروسز میں بھی انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں،ہم نے پوسٹل سروسز میںٹریک ٹریس سروس متعارف کرایا، یو ایم ایس اور بیرون ملک میں ای ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا،سامان لوگوں کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانا شروع کیا، اسی طرح ای کامرس کا آغاز کیا گیا اور15چھوٹے برانڈز کے ساتھ معاہدے کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان پوسٹ کی آمدنی11.4سے بڑھ کر14ارب ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک میں متعدد نئے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر رسپانس ٹائم کم کرکے 2منٹ پر لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں