اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے باجوڑ چیک پوسٹ حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کو داد شجاعت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہر لمحہ دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر،قوم بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ منگل کو ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان …
وفاقی وزیر مواصلات کی باجوڑ چیک پوسٹ حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کو داد شجاعت پیش

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے باجوڑ چیک پوسٹ حملے کو ناکام بنانے پر پاک فوج کو داد شجاعت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہر لمحہ دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر،قوم بھی شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
منگل کو ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر مواصلات و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان نے عسکری اداروں کو فتنہ الہندوستان کی سرکوبی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج کا کلیئرنس آپریشن دہشت گردوں کی سرجری کے مترادف ہے،
ملک میں قیام امن کے لئے عسکری اداروں کی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ناگزیر ہیں،وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس سانحے کے شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ۔








