اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ”پاکستان ماحولیاتی فریم ورک“کی رپورٹ لانچنگ میں شرکت کی۔حکومت پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بجٹ کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں،مرکزی سطح پر پبلک فنانشل منیجنگ سسٹم کی تشکیل کی گئی ۔وفاقی وزیر نے اس موقعہ پرکہا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی ”پاکستان ماحولیاتی فریم ورک“ رپورٹ لانچنگ میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے ”پاکستان ماحولیاتی فریم ورک“کی رپورٹ لانچنگ میں شرکت کی۔حکومت پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی اور بجٹ کیلئے مختلف ٹھوس اقدامات کیے ہیں،مرکزی سطح پر پبلک فنانشل منیجنگ سسٹم کی تشکیل کی گئی ۔وفاقی وزیر نے اس موقعہ پرکہا کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے یہ ایک جامع مالیاتی فریم ورک تشکیل دیا،یہ فریم ورک وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے منصوبہ بندی اور مالیات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ اب باقاعدہ طور پر بجٹ کا سرکلر اور بجٹ پالیسی کا حصہ ہیں ،وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے آگاہی کی بہت ضرورت ہے ،ہم گلیشیرز کے نیچے رہ رہے ہیں اور ہمیں بہت سنجیدہ خطرات کا سامنا ہے








