عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کام کی بات نہیں کی‘ وہ اپنی شادی تو کرتا نہیں اور عمران خان کو کہہ رہا ہے وہ شادی کرلے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے‘ …
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کام کی بات نہیں کی‘ وہ اپنی شادی تو کرتا نہیں اور عمران خان کو کہہ رہا ہے وہ شادی کرلے
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد 19 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوئے‘ عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے‘ شیخ رشید نے آج تک کوئی کام کی بات نہیں کی‘ شیخ رشید اپنی شادی تو کرتا نہیں اور عمران خان کو کہہ رہا ہے کہ وہ شادی کرلے‘ بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں‘ بابا خادم حسین رضوی کو تو کچھ نہیں کہتا‘ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جج خود نہیں بولتا اس کا فیصلہ بولتا ہے، نواز شریف اور عمران خان کے لئے ایک ہی پیمانہ ہونا چاہیے۔ بابے کو غور کرنا چاہیے کہ وضاحتیں کیوں کرنا پڑ رہی ہیں۔ فیصلوں میں انصاف نظر آنا چاہیے۔ فیصلوں میں انصاف نظر آئے گا تو تقریر نہیں کرنا پڑے گی۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ عمران خان کے منہ میں اچھی باتیں بھی آئیں۔عمران خان کو گالی دینے کا شوق ہے۔ شیر شیر ہوتا ہے‘ گیدڑ ہمیشہ عمران خان ہی ثابت ہوا ہے۔








