وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کاجنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ برفانی چیتے کی آبادی صحت مند ایکو سسٹم کیلئے ضروری ہے، نوجوان ماحولیات کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ بدھ کو جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل …

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ برفانی چیتے کی آبادی صحت مند ایکو سسٹم کیلئے ضروری ہے، نوجوان ماحولیات کے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ بدھ کو جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گلوبل سنو لیپرڈ سٹیئرنگ کمیٹی کے 2015ءمیں منتخب چیئرمین کی حیثیت سے ان کا برفانی چیتے سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی کے غیر پائیدار طور طریقوں سے ماحولیات اور برفانی چیتے کے مسکن کو نقصان پہنچا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ماحولیات کے تحفظ کے حوالہ سے اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلہ میں آگاہی کیلئے کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گھر گھر ایک شجر مہم کامیابی سے چل رہی ہے جس میں نوجوان طلباءو طالبات قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔