وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہر دور میں ملک کی تقدیر کو بدلا اور ملک کی خدمت کی، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے کیوں پڑے ہیں، دھرنوں پے دھرنے کرکے نواز شریف سے دشمنی کی جا رہی ہے، دھرنوں کے اثرات ڈالر تک پہنچ …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہر دور میں ملک کی تقدیر کو بدلا اور ملک کی خدمت کی، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے کیوں پڑے ہیں، دھرنوں پے دھرنے کرکے نواز شریف سے دشمنی کی جا رہی ہے، دھرنوں کے اثرات ڈالر تک پہنچ گئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں پے دھرنے کرکے سابق وزیراعظم نواز شریف سے دشمنی کی جا رہی ہے جبکہ نواز شریف نے ہر دور میں اس ملک کی تقدیر کو بدلا اور ملک کی خدمت کی مگر ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ نواز شریف کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس سے ذاتی فائدہ کسی کا بھی نہیں، دھرنے کے اثرات ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، دھرنے ایسی جگہ دیتے ہیں جہاں عوام کو تکلیف ہو اور تنگ کیا جائے، مسائل کا حل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے ہوتا ہے۔ سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ڈالر کو اوپر نہیں جانے دیا لیکن ان کے جانے کے بعد ڈالر اوپر جا رہا ہے۔

Leave a Reply