وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے یہاں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تاریخی …

اسلام آباد ۔23اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو سے یہاں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی پیش رفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان اور چین کے عوام اور حکومتوں کے درمیان تاریخی و گہرے دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور چینی حکومت اور عوام کے تعاون سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی نئی منازل کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے نجکاری پروگرام میں شرکت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کو بہترین مواقع پیش کرتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پا کستان میں پہلے سے موجود ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی فرمز یہاں مزید اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز کر سکتی ہیں۔