اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کو یہاں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور (ایس ای پی) چائنہ کو منتقلی اور دیگر …
وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ، کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاملات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس میں کے الیکٹرک کی نجکاری کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل کو یہاں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور (ایس ای پی) چائنہ کو منتقلی اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر، سیکرٹری نجکاری حسن ناصر جامی، کے ای ایس بورڈ کے چیٔرمین شان آشارو، کے ای کے سی ای او سید مونس علوی اور کے ای پاور اور نجکاری کمیشن کے اعلی حکام بھی شریک تھے۔ ایس ای پی کے حکام نے بھی بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی اور اپنی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اس حوالہ تمام تر امور کو بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔








