اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران پاکستان بزنس فورم نےبجٹ میں زرعی شعبہ کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان بزنس فورم کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کپاس پیداوار بشمول روئی، بنولہ پر 18 فیصد جی ایس ٹی خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے پاکستان بزنس فورم کے وفد کی ملاقات، بجٹ میں زرعی شعبہ کے ریلیف کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران پاکستان بزنس فورم نےبجٹ میں زرعی شعبہ کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پاکستان بزنس فورم کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مقامی کپاس پیداوار بشمول روئی، بنولہ پر 18 فیصد جی ایس ٹی خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
اسی طرح ٹیکسٹائل سیکٹر کے ذمہ کاٹن سیس کے واجپات کے مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے تاکہ سنٹرل کاٹن کمیٹی کو مالی مسائل درپیش نہ ہوں۔ مقای کپاس کو اٹھانے کے لئیے ای ایف ایس کے تحت روئی، دھاگہ اور کپڑے کو دستیاب ٹیکس فری درآمد کو کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سال ہم مقامی سطح پر ایک کروڑ کاٹن بیلز کا ہدف حاصل کر لیں گے، پوری کوشش ہے بجٹ میں کاشتکار کو وفاقی حکومت کی طرف سے ریلیف ملے۔
اس موقع پر چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ قیمت کاشت کم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،ملکی جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب زرعی شعبہ کو حکومتی سپورٹ ملے گی۔ بزنس فورم نے مطالبہ کیا بجٹ میں مقامی کپاس پر جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح کاٹن جننگ شعبہ کی بہتری کے لئے مشینری کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قیمت کاشت کم کرنے کے ے اقدمات کرے، بجٹ میں کھادوں کی قیمت کم کرنے لئیے ٹیکس میں بھی ریلیف دیا جائے۔احمد جواد کا مزید کہنا تھا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی نئی ریسرچ اور ورائٹی کو ضلعی سطح پر محکمہ زراعت سے منسلک کیا جائے تاکہ کاشتکار نئی ریسرچ اور ورائٹی سے استفادہ کریں ۔
وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی اس سلسلے میں صوبوں سے مل کر اقدامات کرے۔ پاکستان بزنس فورم نے کپاس کے درآمدی بیچ کو اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند کہا اور یہ بھی تجویز دی کہ مقامی بنکوں کو پابند کیا جائے قانون سازی کے ڈریعے تاکہ ایس ایم ای شعبہ کو قرض یقینی مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر بنک چھوٹی صنعتوں کو قرض دیتے ہوئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں ،حکومت اس مسئلہ کا خاتمہ یقینی بنائے۔ بزنس فورم کے وفد نے گزشتہ روز چیف آرگنائزر احمد جواد کی سربراہی میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔ وفد میں سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، چئیرمین جنوبی پنجاب طلعت سہیل، چئیرمین پختونخوا اشفاق پراچہ اور ڈپٹی سیکٹری جنرل ظفر اقبال بھی شامل تھے۔








