اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام کو ان کے قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اورکہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان بھائی چارے ، دوستی اور باہمی احترام کا گہرا رشتہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون او ر اعتماد کا یہ رشتہ کہیں دہائیوں سے ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ترقی ، جدت اوراپنی گلوبل لیڈر شپ سے دنیا کوحیران کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس اہم موقع پر نہ صرف ہم اپنی قومی کامیابیوں کو منا رہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان گہری شراکت داری بھی ہماری کامیابیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ متحدہ عرب امارات کو مزید ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کرے۔








