وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈانہ سر کے مقام پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی پٹی میں پیش آنے والے افسوسناک بس حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ڈانہ سر کے مقام پر افسوسناک بس حادثہ پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈانہ سر کے مقام پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سرحدی پٹی میں پیش آنے والے افسوسناک بس حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی دلخراش حادثہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔








