وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے گورنر پنجاب محمد سرورکی ملاقات ، توانائی کے جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے گورنر پنجاب محمد سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت پاکستان کے توانائی کے جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر پاور کو بتایا کہ پنجاب میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف وفاقی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے گورنر پنجاب محمد سرور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت پاکستان کے توانائی کے جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر پاور کو بتایا کہ پنجاب میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف وفاقی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور صنعتی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان نے بجلی صارفین کیلئے کی جانی والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور امداد کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے نیشنل گرڈ میں کی جانے والی سسٹم اپ گریڈیشن میں تاخیر آئی تھی جس پر اب کام شروع کر دیا گیا ہے۔