وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ کے لئے 5کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے تاخیر اور مجموعی لاگت بڑھنے کے حوالے سے تحفظات کے باوجود ایم این اے ملک ابراراحمد اور راولپنڈی کینٹونمنٹ کی درخواست پر خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ کے لئے 5کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت دیدی‘خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ 30جون 2018 تک مکمل کیا جائے ‘متعلقہ اداروں کو2008سے …

اسلام آباد ۔16اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے تاخیر اور مجموعی لاگت بڑھنے کے حوالے سے تحفظات کے باوجود ایم این اے ملک ابراراحمد اور راولپنڈی کینٹونمنٹ کی درخواست پر خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ کے لئے 5کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت دیدی‘خانپور ڈیم فیز تھری پراجیکٹ 30جون 2018 تک مکمل کیا جائے ‘متعلقہ اداروں کو2008سے اب تک منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اوربے ضابطگیوں پر کارروائی کے لئے کیسز بھجوائے جائیں گے ۔ پیر کو وزارت مصنوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات میں سالانہ منصوبہ بندی تعاون کمیٹی (اے پی سی سی ) کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کی ۔اجلاس کے ایجنڈے میں شامل خانپور ڈیم فیز تھری منصوبے پر بات چیت کے لئے ایم این اے ملک ابرار احمد ‘ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع اورکینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی سبطین رضا اجلاس میں شریک ہوئے ۔منصوبہ بندی ڈویژن کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبے کی تکمیل میں بہت تاخیر ہوچکی ہے اور مجموعی لاگت میں بھی بہت اضافہ ہوچکا ہے اس لئے اس منصوبے کو بند کردیا جائے ۔

مزید خبریں