وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی سی پیک کے حوالہ سے 52ویں پراگریس ریویو اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دنیا بھر اور بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کو پیغام دیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالہ سے ایک پرامن اور مستحکم ملک ہے، ملک میں بے یقینی کی صورتحال میں ہم اس کے خود ذمہ دار ہوں گے اور …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ دنیا بھر اور بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کو پیغام دیں کہ پاکستان سرمایہ کاری کے حوالہ سے ایک پرامن اور مستحکم ملک ہے، ملک میں بے یقینی کی صورتحال میں ہم اس کے خود ذمہ دار ہوں گے اور آنے والی نسلوں پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک کے اقتصادی مستقبل کیلئے یکسو ہو جائیں۔ جمعرات کو یہاں منصوبہ بندی کمیشن میں چین۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے حوالہ سے 52ویں پراگریس ریویو اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ عالمی اقتصادی فورم میں بھی پاکستان کو بھارت کے مقابلہ میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کے حوالہ سے بہتر ملک قرار دیا گیا ہے، سی پیک کی تکمیل سے ملک ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 29 اور 30 جنوری کو گوادر میں پہلی ایکسپو کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر کے سرمایہ کار آ رہے ہیں، ایکسپو کے انعقاد سے ملک کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔