وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے مائع قدرتی گیس سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کی حامل جاپانی کمپنی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے جمعرات کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کی حامل جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو دنیا بھر میں اپنے آپریشنز اور کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ این وائی کے اس وقت دنیا بھر کے501 مقامات پر خدمات سر انجام دے …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے جمعرات کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے وابستہ بین الاقوامی شہرت کی حامل جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو دنیا بھر میں اپنے آپریشنز اور کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ این وائی کے اس وقت دنیا بھر کے501 مقامات پر خدمات سر انجام دے رہی ہے جبکہ جاپان میں 90 فیصد سے زائد ایل این جی ٹرمینل بھی یہی کمپنی چلا رہی ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے وفد کی پاکستان میں ایل این جی کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ این وائی کے کے وفد میں کمپنی کے ایل این جی بزنس کے ہیڈ مسٹر یوہی ساسہارا بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ ایل این جی سروسز فراہم کرنے کے بزنس سے وابستہ جاپانی کمپنی میں ایل این جی سٹوریج سہولیات فراہم کر کے گیس سپلائی کے اتار چڑھاﺅ میں توازن لانے میں اہم کردار اد اکر سکتی ہے۔

مزید خبریں