وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گھریلو شعبہ کیلئے گیس کی سالانہ طلب میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تمام شعبوں کیلئے گیس کی طلب مجموعی طور پر 12 فیصد بڑھی ہے، 15 سے 20 جنوری تک سندھ میں دو نئی فیلڈز کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک سے منسلک کر دیا جائے گا۔ ان خیالات …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گھریلو شعبہ کیلئے گیس کی سالانہ طلب میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ تمام شعبوں کیلئے گیس کی طلب مجموعی طور پر 12 فیصد بڑھی ہے، 15 سے 20 جنوری تک سندھ میں دو نئی فیلڈز کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک سے منسلک کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم میاں اسد حیاءالدین بھی موجود تھے۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ شدید سرد موسم میں گیس کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایل این جی ٹرمینلز اپنی مکمل گنجائش کے مطابق کام کر رہے ہیں اور حکومت گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سے 20 جنوری تک سندھ میں دو نئی فیلڈز کو ٹرانسمیشن نیٹ ورک سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے گیس کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

مزید خبریں