اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستانی عوام اور صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے توانائی بحران پر قابو پا ئے گا،تیل و گیس اقتصادی لحاظ سے منافع بخش اور پائیدار سیکٹر ہے۔یہ باتیں انہوں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن(این ای اے)کے ایڈ منسٹریٹر نور بیکری کی سربراہی میں وفد سے بات …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈ منسٹریٹر کی سربراہی میں وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تعاون سے پاکستانی عوام اور صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے توانائی بحران پر قابو پا ئے گا،تیل و گیس اقتصادی لحاظ سے منافع بخش اور پائیدار سیکٹر ہے۔یہ باتیں انہوں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن(این ای اے)کے ایڈ منسٹریٹر نور بیکری کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔سیکرٹری پیٹرولیم اور وزارت کے دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت پاکستان اور چین کی حکومت نے پاکستانی عوام اورصنعتوں کو ریلیف کی فراہمی کی غرض سے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششیں تیز کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پانچ سال کے اندر 30ایم ٹی پی اے،ایل این جی مارکیٹ گروتھ کی توقع ہے۔ وزیر پٹرولیم نے تیل و گیس کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔وزیر پٹرولیم نے تجویز دی کہ پٹرولیم سیکٹر منصوبوںکو بی او او ٹی یا ای پی سی ای کے تحت ڈویلپ کیا جا سکتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر نور بیکری نے ملک میں ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے توانائی منصوبوں کے زریعے توانائی قلت پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








