احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں‘ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاﺅ کے لیے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر واقعے …
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں‘ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاﺅ کے لیے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاﺅ کے لیے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے کی بہت قریب سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے ہوا۔ انہوں نے اسے ایک ٹریفک حادثہ قرار دیا جو ساڑھے پانچ بجے ہوا اور آئل ٹینکر میں آگ بعد میں 7بجے کے لگ بھگ لگی۔








