وفاقی وزیر پٹرولیم و قد رتی وسا ئل غلام سرورخان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قد رتی وسائل غلام سرورخان نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے معا ہدوں کوعوام کے سامنے لایا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔ پی پی ایل نے سانگھڑ میں تیل کا کنواں دریافت کیا ہے جس سے یومیہ 91 بیرل تیل کی پیداوار ہوگی۔ ملک …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قد رتی وسائل غلام سرورخان نے کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے معا ہدوں کوعوام کے سامنے لایا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ اور ٹیکسوں کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔ پی پی ایل نے سانگھڑ میں تیل کا کنواں دریافت کیا ہے جس سے یومیہ 91 بیرل تیل کی پیداوار ہوگی۔ ملک میں تیل کی پیداوار 15 فیصد جبکہ 85 فیصد تیل باہر سے منگوایا جاتا ہے، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری گاڑی نہیں، ذاتی گاڑی استعمال کروں گا۔ وزارت کے افسران 19 گھنٹوں میں اضافی گاڑیاں وزارت کے متعلقہ محکموں کو واپس کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزارت پٹرولیم میں پریس کانفرنس میں کیا ۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ وہ وزارت کے ذیلی محکموں کے حوالے سے بریفنگ لیں گے، زیادہ تر کمپنیوں کو ایڈہاک ازم پر چلایا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک محکمے کے چیف ایگزیکٹو کو کسی اور کمپنی کا چارج دے دیا گیا، کچھ آسامیاں خالی بھی تھی، جہاں کسی کے پاس ایک ساتھ دو عہدے ہیں ان کو ختم کیا جائے گا، خالی آسامیاں خالصتاً پروفیشنل لوگوں کی دیں جائیں گی۔