وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کا ممتاز عالم دین اور جا معہ بنو ریہ کراچی کے مہتم مفتی نعیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ممتاز عالم دین اور جا معہ بنو ریہ کراچی کے مہتم مفتی نعیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا۔ دین کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور اپنے …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ممتاز عالم دین اور جا معہ بنو ریہ کراچی کے مہتم مفتی نعیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین سے محروم ہو گیا۔ دین کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں