وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی آذربائیجان کے سفیر چنگیز کروبی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں پاکستان اور آذربائیجان کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔آذربائیجان پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ بدھ کو آذربائیجان کے سفیر چنگیز کروبی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے پٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبہ میں پاکستان اور آذربائیجان کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔آذربائیجان پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ بدھ کو آذربائیجان کے سفیر چنگیز کروبی نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے پٹرولیم ڈویژن میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔آذربائیجان کے سفیر نے اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان کی سٹیٹ آئل کمپنی( سوکار) کی پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔یاد رہے کہ فروری 2017 میں دونوں ممالک میں دوطرفہ حکومتی معاہدے کے تحت تیل و گیس سے بننے والی مصنوعات سمیت پر فرنس آئل، پٹرول ،ڈیزل اور مائع گیس( ایل این جی )کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا تھا۔جبکہ فروری میں آذربائیجان کے وزیرخارجہ کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے آذربائیجان کے سفیر کو یقین دلایا کہ پٹرولیم ڈویژن مذکورہ معاہدے کو کابینہ اور آئی سی سی سے منظور کروانے کی بھر پور کوشش کرے گا۔تاکہ دونوں ممالک کے باہمی روابط کو بڑھایا اور مضبوط بنایا جاسکے۔آذربائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے کہا کہ سوکار تیل و گیس کی تلاش، پیداوار اور ترسیل کے ساتھ ساتھ پٹرولیم اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کے شعبے میں بھی بین الاقوامی مارکیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ اس کمپنی کے پٹرول سٹیشنوں کے نیٹ ورک یوکرین ،رومانیہ، جارجیا اور سوئٹزرلینڈ پر محیط ہے۔آذربائیجان کی خام تیل کی یومیہ پیداوار آٹھ لاکھ بیرل ہے جبکہ قدرتی گیس 29.4 بلین کیوبک فیٹ ہے۔جس کی وجہ سے سو کار کو ریجن میں ممتاز مقام حاصل ہے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کو 29 میی 2019 کی کیسپین آئل اینڈ گیس کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے چنگیز کروبی کا شکریہ ادا کیا۔