وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کی کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں، سابق حکمرانوں نے پاکستان کو نوچا ہے، سارے چور پکڑے جائیں گے کسی کو کوئی این آراو نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ غلام سرور …

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں، سابق حکمرانوں نے پاکستان کو نوچا ہے، سارے چور پکڑے جائیں گے کسی کو کوئی این آراو نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا سیاسی بیک گرا¶نڈ پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ آج ( ہفتہ کو) میر پور خاص میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ بھی ہے۔ ہفتہ کی صبح وفاقی وزیر پانی اور بجلی بھی خیر پور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کراچی سے واضح برتری سے جیتے ہیں اب ہمیں اندرون سندھ میں تعلقات بہتر کرنے ہیں، جو کل پورے پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی تھی اب وہ سکڑ کر اندرون سندھ کی بڑی پارٹی رہ گئی ہے، ہم کراچی کیلئے بہت بڑا پیکج دے رہ ہیں۔ ہم اندرون سندھ کی غربت اور دیگر مسائل دور کرنے کیلئے پیکج کی درخواست کرینگے میں پہلے بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی مسئلہ کا حل دیکر گیا تھا، اس شہر میں ہی نہیں بلکہ اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں سوئی گیس کا بحران ہے‘ ملک میں سوئی گیس کی طلب بڑھ گئی ہے‘ رسد کم ہے۔ یہ ہماری حکومت کی پہلی سردیاں ہیں۔ ہمیں گزشتہ حکومتوں سے تباہ کن معیشت ورثے میں ملی ہے۔ 2008ءمیں اسٹیل مل منافع دے رہی تھی۔ بہت جلد اسٹیل مل کا پہیہ بھی چلے گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے گیس کی کمی کو تسلیم کیا ہے۔157 ارب کا سوئی گیس کا خسارہ ہمیں ورثے میں ملا ہے‘ کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا‘ سارے چور پکڑے جائیں گے۔ گزشتہ حکومتی ادوار میں ہماری مصنوعات کی درآمد بڑھتی رہی اور برآمدکم ہوتی رہی۔سندھ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوگی۔ سندھ کے خلاف سازش کا مطلب پاکستان کے خلاف سازش ہوگی۔ سندھ نے پاکستان دیا ہے۔ کراچی پیکج کا جلد اعلان کرینگے۔ گزشتہ حکمرانوں نے پاکستان کو ہر طرح سے نوچا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو پہلے اپنے قدموں پر کھڑا کریں۔ سارے بحران گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی جمہوریت کی روایات تحریک انصاف نے ڈالی ہیں، مجھے عمران خان نے احکامات دیئے کہ چاروں صوبوں کے گورنروں سے ملو، ہم ہر صوبے کا حق دینگے، تمام صوبوں کے گیس کے مسائل ہم سی سی آئی میں حل کرلیں گے۔ بلوچستان میں ایسے بہت سے بلاکس ہیں جہاں سے گیس کی سپلائی کی ترسیل کو ممکن بنائیں گے۔ ہم نے دس بلاکس پر لائسنس جاری کئے ہیں، ہر آنے والا سال گزشتہ سال سے بہتر ہوگا۔