وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا گھمبٹ ساﺅتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ II کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کا مسئلہ حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، 2018ءتک ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کر دیا جائے گا، گھمبٹ ساﺅتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ایک اور پلانٹ آئندہ سال 8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے …

کراچی ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی کا مسئلہ حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، 2018ءتک ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کر دیا جائے گا، گھمبٹ ساﺅتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ایک اور پلانٹ آئندہ سال 8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ضلع سانگھڑ کے علاقے میں گھمبٹ ساﺅتھ گیس پروسیسنگ پلانٹ II کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ حل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، 2018ءتک ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ایک اور پلانٹ آئندہ سال 8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو مکمل اختیار حاصل ہے اور میں نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کو ہدایت کی ہے کہ مقامی لوگوں کو میرٹ پر ملازمت دی جائے اور علاقہ مکینوں کو گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔

Leave a Reply