دبئی۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و افرادی قوت چوہدری سالک حسین نے شارجہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اراکین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) شارجہ نے کیا جس کا مقصد حکومتِ پاکستان اور سمندر پار پاکستانی کاروباری حضرات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ منگل کو جاری ایک پریس ریلیز کے …
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی شارجہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اراکین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت

مزید خبریں
دبئی۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و افرادی قوت چوہدری سالک حسین نے شارجہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اراکین کی طرف سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) شارجہ نے کیا جس کا مقصد حکومتِ پاکستان اور سمندر پار پاکستانی کاروباری حضرات کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ منگل کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد پاکستان قونصلیٹ کے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے صدر، سینئر نائب صدر اور شارجہ میں مقیم ممتاز پاکستانی تاجروں، سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد نے کی۔شرکاء نے سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ، تارکینِ وطن کو سہولیات کی فراہمی، سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع سے متعلق امور پر اپنی آراء اور سوالات پیش کئے۔
وفاقی وزیر نے سوالات کے جواب میں وزارت کی جانب سے جاری اور مجوزہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے لئے فلاحی خدمات کو بہتر بنانا، ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط کرنا اور بیرونِ ملک پاکستانی محنت کشوں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی قومی معیشت میں اہم شراکت کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کے لئے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔قونصل جنرل نے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے کردار کو سراہا جو اقتصادی روابط کے فروغ میں سرگرم عمل ہے اور متحدہ عرب امارات میں سمندر پار پاکستانیوں اور بزنس کمیونٹی کی مکمل معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر حکومتِ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کی اجتماعی فلاح و خوشحالی کے لئے مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








